ایک نیوز نیوز: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔ دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی۔ پاکستانی ٹیم 202 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 281 رنز بنائے اور اس کے سارے کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔جواب میں پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے آتے ہی 2 وکٹیں گوا دی۔امام الحق 0بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد عبداللہ شفیق بھی 14 رنز ہی بنا سکے۔ جس کے بعد بابر اعظم اور سعود شکیل نے پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سنبھالا۔ بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلش کھلاڑی جیمز انڈرسن اور جیک لیچ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ دوسرے روز کے آغاز میں پاکستانی بلے بازی انگلش باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد دوسرا کھلاڑی پویلین کی راہ دیکھتا رہا۔ بابر اعظم کے وکٹ کے بعد پاکستانی بلے بازی ٖڈھیر ہو گئی۔ سعود شکیل نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو سہارا دیا۔ فہیم اشرف 22 ،محمد رضوان 10، آغا سلمان 4، محمد نواز 1، زاہد محمود اور محمد علی بغیر رنز بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر جیک لیچ نے 4 کھلاڑیوں کو واپسی کی راہ دکھائی۔ جوئی روٹ ن اور مارک ووڈ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔
3 ٹیسٹ میچز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ نےپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی بولرز کے آگے انگلینڈ بیٹرز دوسرے سیشن سے قبل ہی ڈھیر ہوگئے، دوسرا سیشن ختم ہونے سے قبل ہی انگلینڈ ٹیم کے سارے کھلاڑی 51 اوورز اور 4 گیندیں کھیل کر 281 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود 3 وکٹس کی۔
دوسرے روز کے میچ میں انگلش کھلاڑیوں زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے اوپننگ کی لیکن دونوں کی پارٹنر شپ 9 اوورز بھی مکمل نہ کرسکی، ابرار احمد نے اپنے پہلے اوور میں ہی زیک کرالی کو 19 رنز کے ساتھ بولڈ کردیا، جس کے بعد ابرار نے 19 ویں اوور میں بین ڈکٹ کی وکٹ لیتے ہوئے انگلینڈ کی اہم شراکت بھی توڑ ڈالی۔
اسپن بولر ابرار نے ہی بین ڈکٹ کو 63 ، جوروٹ کو 8 رنز ، اولی پوپ کو 60 ، ہیری بروک کو صرف 9 ، کپتان بین اسٹوکس کو 30 اور ول جیکس کو 31 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔
ابرار کی 7 وکٹوں کے بعد انگلش ٹیم کی تینوں وکٹس زاہد محمود کے حصے میں آئی، زاہد محمود نے اولی رابنسن کو صرف 5 جبکہ جیک لیچ کو پہلی ہی گیند پر پویلین بھیج دیا اس کے بعد انگلش کھلاڑی جیمز اینڈریسن 7 رنز پر بھی زاہد محمود کی گیند پر ہی بولڈ ہوگئے۔
پاک انگلینڈ پلیئنگ الیون
انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں اظہر علی ، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو ڈراپ کرکے محمد نواز ، فہیم اشرف اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے، دوسرے ٹیسٹ میں لیگ اسپنر ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں لیام لیونگسٹن کو آؤٹ کرکے مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں بین فوکس کی جگہ اولی پوپ ہی وکٹ کیپنگ کریں گے۔
Three changes for ????????: Azhar Ali, Naseem Shah, Haris Rauf out; Faheem Ashraf, Mohammad Nawaz and Abrar Ahmed (debut) in
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 9, 2022
One change for ????????????????????????????: Livingstone out, Wood in https://t.co/iNOrLqcC6e | #PAKvENG pic.twitter.com/w1Dmn1pSZS
ٹاس کے موقع پر کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں فہیم اشرف اور ابرار احمد کی واپسی ہوئی ہے اور اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے۔
ملتان ٹیسٹ کے پہلے روزکاپہلا سیشن 10 بجےسےساڑھے 12 بجے ، دوسرا سیشن دوپہر ڈیڑھ بجے سے 3 بجے جبکہ تیسرا سیشن 3 بج کر 20 منٹ سے5 بج کر 20 منٹ تک ہو گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے بعد نسیم شاہ کندھے کی انجری کاشکار ہوگئے ہیں۔