ڈیلی میل کی معافی پروزیر اعظم شہبازشریف کا رد عمل 

ڈیلی میل کی معافی پروزیر اعظم شہبازشریف کا رد عمل 
کیپشن: ڈیلی میل کی معافی پروزیر اعظم شہبازشریف کا رد عمل 

ایک نیوز نیوز :ڈیلی میل کی طرف سے معافی پر وزیراعظم شہبازشریف کا رد عمل بھی آگیا ۔
تفصیلات کےمطابق اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ تین سال تک عمران خان اور ان کے حواری میری کردار کشی کے لئے ہر حد تک گئے۔ مجھے رسوا کرنے کیلئے انہیں یہ بھی خیال نہ رہا کہ ان کی گھٹیا مہم سے پاکستان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ دوست ممالک کے ساتھ  تعلقات خراب ہورہے ہیں۔ بے گناہی ثابت ہونے پر انکساری کے ساتھ اللہ کے سامنے سربسجود ہوتا ہوں۔


خیال رہے کہ برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی ہے۔ ڈیلی میل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف سے معذرت خواہ ہیں، تسلیم کرتے ہیں شہباز شریف نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔