ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کے وکلاء نے عدالت میں درخواست دائر کردی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اعظم سواتی کی جان کو خطرہ ہےکچلاک عدالت میں پیش نہ کیا جائے۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے وکلاء نے کچلاک میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں اپنے موکل کو کچلاک عدالت میں پیش نہ کرنے سے متعلق درخواست دائر کردی۔درخواست گزار کے وکلا نے کہا کہ اعظم سواتی عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور ان کی عمر 73 برس سے زائد ہے، ان کو جان کا خطرہ ہے، شہر سے دور کچلاک عدالت میں پیش نہ کیا جائے۔
وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل ہی کچلاک ہائی وے پر پولیس ٹرک پر دھماکا ہوا ہے۔ کوئٹہ سے 15 کلومیٹر دور سینیٹر اعظم سواتی کو لانا بھی رسک ہے۔مجسٹریٹ نے استفسار کیا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو کچلاک تھانے میں کیوں نہیں رکھا گیا۔