ایک نیوز:حکومت کی جانب سے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا امکان ، ممکنہ نام بھی سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا امکان ہے اور ساتھ ہی نئے گورنر کا ممکنہ نام بھی سامنے آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے، بشیر میمن سابق ڈی جی ایف آئی اے اور مسلم لیگ ن سندھ کے صدر ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں گورنر سندھ کی تبدیلی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت کامران ٹیسوی گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔