دوسری شادی میرا حق ہے لیکن ابھی ارادہ نہیں ہے، صائمہ قریشی 

دوسری شادی میرا حق ہے لیکن ابھی ارادہ نہیں ہے، صائمہ قریشی 
کیپشن: Second marriage is my right but I don't intend to, Saima Qureshi

ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ دوسری شادی ان کا حق ہے لیکن ابھی ان کا ارادہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا خواتین کو زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہئے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ اگر ان کی زندگی میں کوئی بہتر انسان آیا تو ضرور دوسری شادی کرلیں گی اور یہ حق اللہ نے ان کو دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کی مکمل توجہ اپنے کام اور بچوں پر ہے اور وہ بچوں سے اس موضوع پر زیادہ بات نہیں کرتیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا بڑا بیٹا انہیں بہت سپورٹ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ زندگی میں جس چیز سے وہ خوش ہیں وہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔