سورج سے اٹھنے والا جیو میگنیٹک طوفان زمین سے ٹکرانے لگا : ترجمان سپارکو

سورج سے اٹھنے والا جیو میگنیٹک طوفان زمین سے ٹکرانے لگا : ترجمان سپارکو
کیپشن: A geomagnetic storm from the Sun has begun to hit Earth: Spokesperson Sparco

 ایک نیوز: کرہ ارض شمسی طوفان کی لپیٹ میں ، سیٹلائٹس، پاور گرڈ، خلائی سٹیشن  بھی خطرے میں ، سورج سے اٹھنے والا جیو میگنیٹک طوفان زمین سے ٹکرانے لگا ،انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد نے سورج کی سطح کی خصوصی تصاویر جاری کر دیں۔  

ترجمان سپارکو کے مطابق  3 کورونل ماس ایجیکشنز (CMEs) فی الحال سیارہ زمین کے راستے میں ہیں، پہلے دو ایم کلاس سولر فلیئرز 7 اگست کو جاری ہوئے ابتدائی CMEs نسبتاً معمولی تھے، لیکن تیسرا X1.3-کلاس سولر فلئیر ان سے کہیں زیادہ طاقتور ہے ، سورج کی سطح سے مزید M-کلاس فلیئرجاری ہوئے ہیں ۔  

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے   سورج کی سطح سے اٹھنے والی جیو میگنیٹک  لہروں کے اثرات اگلے تین سے چار دن تک زمین پر آنے کی توقع ہے ،کرہ ارض کو ایک دہائی کے بعد بڑے شمسی طوفان کا خطرہ ہے  ،جیسے ہی سورج اپنی سرگرمی کے عروج پر پہنچتا ہے، زمین سے ٹکرانے والے طوفان سے متعلقہ خطرات میں بھی سامنا ہوتا ہے ،شمسی طوفان کے نتیجے میں بلیک آؤٹ، غیر فعال سیٹلائٹ کے ساتھ سیلولر فون اور جی پی ایس نیٹ ورک شدید متاثر ہوتا ہے ۔