سہولیات دی جائیں تو مزید اعزازت جیت سکتا ہوں، ارشد ندیم 

سہولیات دی جائیں تو مزید اعزازت جیت سکتا ہوں، ارشد ندیم 
کیپشن: I can win more honors if given facilities, Arshad Nadeem

ایک نیوز: پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والےارشد ندیم کا اگلاہدف ورلڈ ایتھلیٹکس  ، ارشد ندیم کا کہنا ہے سہولیات دی جائیں تو مزید اعزازت جیت سکتا ہوں ۔  

تفصیلات کے مطابق ایک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا میرے کوچز نے بہت ورک کیا، فتح کے پیچھے پوری ٹیم کی محنت تھی،اس سے اچھی تھرو ہوسکتی تھی لیکن جو بھی ہوا اللہ کا کرم ہے بہت اچھا ہوا، فتح کے پیچھے پوری قوم کی دعائیں تھیں،اللہ کی رحمت کی بدولت یہ اعزا زملا ۔ 

ارشد ندیم  نے حکومت سے ایتھلیٹس کیلئے ایک الگ سے سٹیڈیم  بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔