ویب ڈیسک:اسرائیل کی فوج نے جنوبی، وسطی اور شمالی غزہ میں متعدد حملے کیے ہیں جس میں بے گناہ فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نصیرات پناہ گزین کیمپ، مغازی کیمپ، جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بم باری کی ہے۔
اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں میں 9 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیل نے مشرقی خان یونس میں بے گھر افراد کی عارضی پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی شہر اشکلون پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے فائر کیے گئے تمام راکٹ مار گرائے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔