بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کیپشن: Announcement of match officials for Test series against Bangladesh

ویب ڈیسک: بنگلہ دیشکیخلاف   ٹیسٹ سیریز کیلئے   میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ممبر رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے،پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو اور جنوبی افریقہ کے ایڈرین ہولڈ سٹوک آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ پاکستان کے راشد ریاض فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ 

ایڈرین ہولڈ سٹوک اور انگلینڈ کے مائیکل گف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ایمپائر مقرر کر دیئے گئے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائراور پاکستان کے آصف یعقوب  فورتھ امپائر  ہوں گے۔

واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ  21 سے 25اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔