وفاقی حکومت کا اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کا اعلان  

Aug 09, 2024 | 18:09 PM

ایک نیوز: وفاقی حکومت نے اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اقلیتی  برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کی تیاری کرلی  گئی،  وزیراعظم نے وفاقی وزراء پر مشتمل4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں وفاقی وزرا خزانہ، پاور،اطلاعات اور مذہبی امور شامل ہوں گے ، کمیٹی اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔  

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کمیٹی کو فوری طور پر اجلاس منعقد کرکے 10 اگست تک سفارشات پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی   ہے۔   

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی حکومت نے  اقلیتی برادری میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر سولر پینل تقسیم کرنے کا پلان  کیا ہے۔  

یاد رہے پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن ہر سال 11 اگست کو منایا جاتا ہے ۔   

مزیدخبریں