سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ  

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ  
کیپشن: Big rise in gold price

ایک نیوز: سونے کی  فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔  

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت  ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 2لاکھ 56ہزار 500روپے فی تولہ ہوگئی، 10گرام سونا 857روپے مہنگا ہوا ، جس کے بعد 10گرام سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 19ہزار  907روپے ہوگئی ، جبکہ چاندی کی فی   تولہ قیمت 2ہزار 850 روپے مستحکم ہے۔  

عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے اضافے سے 2430 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔  

 خیال رہے گزشتہ روز   سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ہوئی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 55ہزار 500 روپے  ہوگئی تھی، جبکہ 10گرام سونا 429روپے کمی کے بعد 2لاکھ 19ہزار 50روپے کا ہوگیا تھا۔