ادارہ شماریات کے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری 

ادارہ شماریات کے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری 
کیپشن: Inflation statistics released by the Bureau of Statistics on a weekly basis

ایک نیوز:ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ریکارڈ، مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 17.96 فیصد ہوگئی ۔ 

ادارہ شماریات  کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیاء مہنگی اور 6 اشیاء سستی ہوئیں، ایک ہفتے میں 21 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔  

ایک ہفتے  کے دوران  پیاز کی فی کلو قیمت میں 36 روپے تک اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 11 روپے 17 پیسے مہنگے ہوئے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 16 روپے تک اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 52 روپے 65 پیسے مہنگا ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا،زندہ مرغی فی کلو 2 روپے 36 پیسے مہنگی ہوئی،آلو، ٹوٹا باسمتی چاول، تازہ دودھ، مٹن، گھی، خوردنی تیل مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل  ہیں۔  

ادارہ شماریات کا کہنا ہے ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 27 روپے 23 پیسے سستے ہوئے، آٹے کی 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 26 روپے 57 پیسے کی کمی ہوئی، ایک ہفتے میں دال مسور، کیلے، چینی اور سادہ ڈبل روٹی کی قیمت میں کمی ہوئی۔