ایک نیوز:ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہوا ، پی آئی اے کی جانب سے پرندے ٹکرانے کے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6ماہ کے دوران قومی ائیرلائن کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے38 واقعات رپورٹ ہوئے ،طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں ڈالرز نقصان کا سامنا ہوا ۔
سب سے زیادہ پرندے ٹکرانے کے واقعات لاہورایئر پورٹ پر ہوئے ،لاہور ایئرپورٹ پر کل14 اورکراچی ایئر پورٹ پر 6ماہ کے دوران8 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد ایئرپورٹ پر6ماہ کے دوران 7 واقعات رپورٹ ہوئے،ملتان ایئرپورٹ4، جبکہ سکھر،فیصل آباد، گلگت،جد ہ اور دبئی ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کا ایک ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔
ذرائع کے مطابق پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ بڑھتی ہوئی ،آلودگی اور ان پر منڈلانے والے پرندوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ ہے ،سول ایوایشن اتھارٹی بھی بار بار خصوصی آلات لگانے کے اعلانات کے باوجود کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کر سکی ۔
ذرائع کا کہنا ہے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے باعث قومی ایئرلائن کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں ، ایسے واقعات سے پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوتا ہے۔