ایک نیوز:وزیردفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کھیلوں کے بورڈز میں جتنی سیاست ہے اتنی ہم سیاستدان نہیں کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ارشد ندیم نے اولمپکس میں میڈل جیت کر تاریخ رقم کی، پاکستانی نوجوان ارشد ندیم نے تین دہائیوں بعد گولڈ میڈل دلایا ۔
انہوں نے کہا ہمارے کھلاڑی بے سروسامانی کے عالم میں زندگی گزارتے ہیں، کھیلوں کے بورڈز میں جتنی سیاست ہے ہم سیاستدان نہیں کرتے، اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کو عہدہ چھوڑنے پر میڈل دیں، پوری قوم کو مبارک ہو بالآخر اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر تبدیل ہو گئے، سپورٹس فیڈریشن میں جو شخص ایک دفعہ بیٹھ جاتا ہے تو بیٹھ جاتا ہے،ہم بوڑھے ہوگئے ہیں لیکن سپورٹس فیڈریشن کے صدر بیٹھے رہے ،سپورٹس فیڈریشن کے صدر نے جان چھوڑی ہے تو ان کا شکرگزار ہوں ۔