امام مسجد نبویؐ کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات

Aug 09, 2024 | 15:10 PM

ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امام مسجد نبویؐ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امام مسجد نبویؐ نے دورہ جی ایچ کیو کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا، آرمی چیف نے کہا کہ امام مسجد نبوی ﷺ کا دورہ پاکستان، پاکستانی عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے، امام مسجد نبوی ﷺ نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں ایک اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے  اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فریقین نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا،آخر میں امام مسجد نبوی ﷺ نے امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کیلئے  دعا کی۔ 

مزیدخبریں