ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور 

Aug 09, 2024 | 14:23 PM

ایک نیوز:قومی اسمبلی میں اتھلیٹس ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ 

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا ،قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ،قرارد وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی ۔  

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ارشد ندیم کے اولمپک ریکارڈ قائم کیا ،قرارد داد میں ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے اور  قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ ارشد ندیم کو سول ایوارڈ سے نوازا جائے ۔  

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

مزیدخبریں