دھرنے سے اپنے اہداف حاصل کیے:حافظ نعیم الرحمان

Aug 09, 2024 | 12:58 PM

 ویب ڈیسک:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے تفصیلی معاہدہ کر کے اسے وقت دیا ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے دھرنے سے اپنے اہداف حاصل کیے ہیں، دھرنا موخر کیا ہے ختم نہیں کیا ہے، حکومت سے تفصیلی معاہدہ کرکے اسے ٹائم دیا ہے، حکومت کو بتایا ہے کہ بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے اخراجات کم کرے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی آواز بن کر آئی پی پیز پر آگہی دی، فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی پر ٹیکسز بالکل غلط ہیں، حکومت کے ساتھ معاہدے کے تحت جماعت اسلامی اور حکومت کی مشترکہ کمیٹی 30 دن میں بجلی کے بلوں پر نظر ثانی کرے گی۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں ایشوز پر سیاست نہیں ہوتی، ہم عوامی ایشوز کو فریضہ سمجھ کر کام کرتے ہیں، حکمرانوں کو سمجھ لینا ہوگا اور معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔  

مزیدخبریں