ایک نیوز:رہنما پی ٹی آئی زرتارج گل نے کہا ہے موجودہ حکومت کے پاس کو ئی نظریہ ہے نہ کوئی پالیسی ،ان سے معاملات کنٹرول نہیں ہورہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوزکے پروگرام ایک پاکستان میں گفتگو کے دوران رہنما پاکستان تحریک انصاف زرتاج گل نے کہا جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا جانا ٹھہر گیا ہے،یہ لوگ عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں،دنیا کی کوئی طاقت بانی پی ٹی آئی کو باہر آنے سے نہیں روک سکتی،ہمارا لیڈر ڈیل کرکے ملک سے نہیں بھاگا،ہمارا لیڈر جب باہر آئے گا تو ایک اور نیا پاکستان ہوگا۔
انہوں نے کہا اگر زخمی دلوں پر کوئی مرہم رکھ سکتا ہے تو وہ بانی پی ٹی آئی ہے،ہمارے سارے رہنما چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جلد باہر آئیں،پی ٹی آئی کی قیادت ڈیل کرکےملک سے باہر نہیں بھاگی، عوام فی الحال خاموش ہے، یہ خاموشی بہت خطرناک ہوسکتی ہے،بانی پی ٹی آئی کے بغیر صوابی میں بڑا جلسہ کیا،ہمیں عدالتوں سے امید ہے، اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت ضرور ملے گی،پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں،ارٹی بڑی ہونے سےمعاملات سنبھالے نہیں جارہے، پارٹی قائد کے جیل میں ہونے سے معاملات سنبھالنے میں مسائل ہورہے ہیں،ہماری پارٹی پرامن ہے،ہم نےکبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا ۔
زرتاج گل کا مزید کہناتھا حکومتی اراکین سکیورٹی کے بغیر عوام میں نہیں جا سکتے،سمجھ نہیں آرہی بانی پی ٹی آئی کو آج تک جیل میں کیوں رکھا گیا،تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان میدان میں موجود ہیں، مسلم لیگ ن 9مئی کی بینفشری ہے ،تھوڑی بہت اونچ نیچ ہوجاتی ہے،اس نطر انداز کرنا چاہئے۔