اسلام آباد،16ایم پی او کے تحت شاندانہ گلزار گرفتار   

Aug 09, 2023 | 23:52 PM

ایک نیوز : پاکستان تحریک انصاف نے خاتون رہنما ‏شاندانہ گلزار کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے شاندانہ کو اغوا کیا۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے شاندانہ گلزار کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

  پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو بارہ کہو کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں