'ہیرا پھیری 3' کے اڑان بھرنے کا انتظار ہے، سنیل شیٹی کی تصدیق  

'ہیرا پھیری 3' کے اڑان بھرنے کا انتظار ہے، سنیل شیٹی کی تصدیق  
کیپشن: 'Herapheri 3' is waiting to take off, confirms Sunil Shetty

ایک نیوز :بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے تصدیق کی ہے کہ 'ہیرا پھیری 3' کے پرومو شوٹ کرلیے ہیں، اب فلم کے اڑان بھرنے کا انتظار ہے۔

حالیہ انٹرویو میں سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ مجھے فلم سے بہت امیدیں ہیں، امید ہے کہ کسی کی نظر نہ لگے۔ میں ہمیشہ سے ہی اکشے اور پاریش راول کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں، پاریش جی کے ساتھ تو بہت قریبی تعلق ہے۔

سنیل شیٹی نے کہا کہ اکّی (اکشے کمار) کے ساتھ روزانہ ملاقات نہیں ہوتی لیکن ہم بھی بہت قریبی ہیں، وہ اب بھی بالی ووڈ کا سب سے فٹ اداکار ہے۔ ہمیں احساس ہی نہیں ہوا کہ 16 برس گزر گئے، اچھی بات ہے کہ ہم ہیرا پھیری 3 کیلئے پھر سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ہیرا پھیری 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کا سیکوئیل 2006 میں بنایا گیا تھا اور اب فلم کا تیسرا پارٹ ریلیز ہونے والا ہے۔