وزیراعظم کے فقرے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے

وزیراعظم کے فقرے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے
کیپشن: There was laughter in the House on the Prime Minister's phrase

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کے فقرے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
  قومی اسمبلی سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوید قمر تو کمال کے آدمی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نوید قمر کو ن لیگ میں بھیج دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے نوید قمر سے متعلق اس جملے ہر قہقہے لگ گئے،  جس پر بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ وزیراعظم شہباز شریف صاحب آپ اس طرف آ جائیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں خواجہ آصف کی طرف اشارہ کیا کہ وہ ان سے 10سال بڑے ہیں، جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔