جاپان،طوفان ’خانون‘ سے معمولات زندگی مفلوج، پروازیں معطل

Aug 09, 2023 | 20:37 PM

ایک نیوز :جاپان میں طوفان خانون نے معمولات زندگی مفلوج کردیئے، کئی فضائی پروازیں معطل ہوگئیں۔

جاپان میں تیزہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے درخت گرگئے جس سے گاڑیوں کی روانی متاثر ہوئی ہے ۔ ہزاروں شہری گرمیوں کی تعطیلات کیلئے سیاحتی مقامات کی جانب جانے کیلئے تیار تھے،لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

 محکمہ موسمیات نے جنوبی اور مغربی جاپان میں موسم کی خرابی کی پیش گوئی کی تھی ۔

مزیدخبریں