ایک نیوز: پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ،ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو لاحق خطرات کا سنجیدگی سے نوٹس لینے پربھی زور دیا۔
اجلاس میں دورانِ قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو بدترین انتقام کا نشانہ بنانے، ان کے بنیادی حقوق کی پامالیوں اور گھناؤنی ڈِس انفارمیشن مہم کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔
کور کمیٹی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو گھر سے تیار کردہ کھانا اور پانی فراہم کرنے کے فوری بندوبست کا بھی پرزور مطالبہ کیا۔
کورکمیٹی کا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سزا کیخلاف اپیل پر عدالتی سماعت پر بھی شدید مایوسی کا اظہار ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کیخلاف بدترین انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔
اجلاس میں ایف آئی اے کے ذریعے نعیم حیدر پنجوتھہ اور خواجہ حارث کی طلبی اورہراساں کرنے ،شیرافضل مروت اور عمیر نیازی کیخلاف جھوٹے مقدمے کے اندراج اور وکلاء کو چیئرمین کی وکالت سے روکنے کی ریاستی کوششوں کی بھی شدید مذمت کی۔