ایک نیوز :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، مریم نوازشریف نے آمد پر کینیڈین ہائی کمشنر کا خیرمقدم کیا ۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان جمہوریت سمیت مختلف شعبوں میں بہترین دوطرفہ تعلقات استوار ہیں، کینیڈا میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنارہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق اور سہولیات کے لئے جامع پیکج دیا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی عدالتیں بنا رہے ہیں۔
Canadian High Commissioner meeting with Senior Vice President and Chief Organizer of PMLN @MaryamNSharif https://t.co/zQk8JYo5e7 pic.twitter.com/I8MKqn2FTi
— PMLN (@pmln_org) August 9, 2023
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جامع قانون سازی کی ہے، پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، پاکستان اور کینیڈا کے درمیان عالمی فورمز پر تعاون عالمی امور کے حوالے سے اہم ہے، کینیڈا کی ہائی کمشنر نے مریم نوازشریف کی خواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کو سراہا ،کینیڈا کی ہائی کمشنر نے نیک تمناﺅںکے اظہار اور ملاقات کے لئے وقت دینے پر مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا