ایک نیوز :برطانیہ کے شاہی خاندان نے شہزادہ ہیری کے نام سے پہلے ہزرائل ہائنس کا لقب ہٹا دیا۔
شاہی خاندان کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔
شاہی خاندان کی ویب سائٹ سے نام ہٹنے کے بعد ہیری اب اپنے نام کے ساتھ ہزرائل ہائنس کا لقب استعمال نہیں کرسکیں گے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کا یہ اقدام شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے امریکا منتقل ہونے سے متعلق معاہدے کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ ہیری اور ان کی امریکی نژاد سیاہ فام اداکارہ میگھن مارکل نے اپریل 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مالی طور پرخود مختار ہونے کیلئے کام کریں گے۔
یہ جوڑا برطانیہ چھوڑ کو کیلیفورنیا منتقل ہو گیا تھا جس کے بعد سے ان کے شاہی خاندان سے تعلقات کشیدہ ہیں۔