روپےکےمقابلے میں امریکی ڈالر سستاہوگیا

روپےکےمقابلے میں امریکی ڈالر سستاہوگیا
کیپشن: The US dollar has become cheaper against the rupee

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹراور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستاہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 45پیسے سستا، 287.91 سے کم ہوکر 287.46 پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 25پیسے سستا ہو کر 294 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 797 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 227 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 207 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 109 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 48,334 جبکہ کم ترین سطح 47,262 رہی ۔

 صدر کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کاکہنا ہے کہ حکومت کی رخصتی کے باعث ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگا ۔ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے بھی ڈالر میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔ ڈالر 290 کے آس پاس ہی ٹریڈ کر رہا ہے۔