ارکان اسمبلی کےعشائیہ کامینوسامنےآگیا

Aug 09, 2023 | 17:24 PM

ایک نیوز :قومی اسمبلی کے اختتامی ا جلاس کے اختتام پر ارکان اسمبلی کو رات کےکھانےمیں دیاجانیوالامینوسامنےآٰگیا۔

ارکان اسمبلی  کو رات کے کھانے میں ترکش کباب ریشمی، ترکش کباب ود چیز، لبنانی بوٹی بون لیس، مٹن بروسٹ، مٹن کنہ،چکن ہانڈی بون لیس پیش  کی جائے گی۔مینو میں مٹن بخارا پلاؤ،دیسی گھی کے تڑکے کے ساتھ میاں دی دال،بھنڈی مصالحہ  کو بھی شامل کیا گیا۔
ارکان اسمبلی کیلئے  مینو میں مختلف قسم کے  فریش گرین سلاد، روشین سلاد اور دیگر شامل ہیں، اس کے علاوہ  نان کی مختلف ورائٹی رکھی گئی ہے جن میں کلونجی والا نان،گارلک نان، تندوری نان،روغنی نان، سادہ نان،خمیری روٹی اور  چپاتی شامل ہے۔
میٹھے میں کیریمل کرنچ کیک، شاہی ٹکڑے اور فروٹ ٹرائفل پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں