نیب لاہور کی کارروائی: مونس الہٰی کے سیکرٹری سہیل اصغر اعوان گرفتار

نیب لاہور کی کارروائی: مونس الہٰی کے سیکرٹری سہیل اصغر اعوان گرفتار
کیپشن: Action of NAB Lahore: Secretary of Mons Elahi Sohail Asghar Awan arrested

ایک نیوز: نیب لاہورنے مونس الہی کے سیکرٹری سہیل اصغراعوان کو گرفتارکرلیا ۔سہیل اصغر اعوان پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کے الزام ہے۔

نیب نے ملزم کو احتساب عدالت کے جج زبیرشہزاد کیانی کی عدالت میں پیش کیا ۔نیب نے موقف اختیارکیا کہ ملزم پرکروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔ ملزم نے سرکاری ٹھیکوں سے مبینہ کک بیکس وصول کیں جس کے تمام شواہد موجود ہیں۔

قانون کےمطابق ملزم سہیل اصغراعوان سے دستاویزات سمیت دیگرچیزیں ریکورکرنی ہیں ۔ عدالت ملزم کاجسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئےملزم سہیل اصغرکا سولہ اگست تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب تفتیشی سے تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی ۔