شہریار آفریدی سمیت 57 پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات کالعدم

Aug 09, 2023 | 15:17 PM

ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں  9 مئی کے واقعات میں گرفتار ملزمان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بینچ کے جسٹس انوار الحق نے درخواستوں پر ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت  نے اڈیالہ جیل میں نظر بند شہریار آفریدی سمیت پی ٹی ائی کے 57 کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے دیئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کوئی ایسا آرڈر پاس نہیں کرنا چاہتے جس سے کوئی بدمزگی ہو۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر آئندہ کوئی بھی تھری ایم پی او آرڈر عدالت سے رجوع کیے بغیر جاری نہیں کرے گا۔ 

عدالت نے نظر بند 57 کارکنان کو رہائی کے بعد 3 روز میں ڈپٹی کمشنر کے پاس بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ 

مزیدخبریں