اٹلی کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ، 41 ہلاک 

Aug 09, 2023 | 14:45 PM

 ایک نیوز : اٹلی میں کشتی ڈوبنے سے 41 تارکین وطن ہلاک ہو گئے، کشتی اٹلی کے قریب لیمپیدوسا جزیرے میں ڈوبی۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کشتی تیونس کے ساحل سفاکس سے اٹلی کی طرف  روانہ ہوئی تھی۔

 تاہم زندہ بچ جانے والوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے اکتالیس تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔بچ جانے والے چار افراد آئیوری کوسٹ اور گنی کے شہری ہیں جنہیں امدادی ٹیم نے سمندر سے  لیمپیڈوسا  منتقل کیا۔

ان افراد کا دعوی ہے کشتی میں بچے بھی سوار تھے اور  انھیں ایک مال بردار جہاز نے بچایا اور پھر انھیں اطالوی کوسٹ گارڈ کے جہاز میں منتقل کر دیا گیا۔

  یادرہے شمالی افریقہ سے یورپ جانے والے راستے میں اس سال اب تک 1,800 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

حالیہ دنوں میں، اطالوی کشتیوں نے  کم از کم 2,000 افراد کو بچایا ہے جو لیمپیڈوسا پر پہنچے تھے۔

مزیدخبریں