امریکی صدر بائیڈن نے گرینڈ کینیان  دنیا کا نواں عجوبہ قرار دیدیا 

Aug 09, 2023 | 14:35 PM

 ایک نیوز : امریکی صدر جو بائیڈن کی زبان پھسل گئی۔۔ گرینڈ کینیان کو دنیا کو نواں عجوبہ قرار دیدیا ۔

 تاہم انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا کے مطابق گرینڈ کینین دنیا کے آٹھ عجوبوں میں شامل نہیں ۔ اس لئے امریکی صدر کا دعوی غلط ہے ۔

 2007میں سوئٹزرلینڈ میں مرتب کی جانے والی 7عجائب عالم کی فہرست میں پہلے نمبر پر مصر میں واقع اہرام  دوسرے نمبر پر  دیوار چین  جبکہ تیسرے نمبر پر البترا اردن کے آثار قدیمہ ہیں اٹلی روم میں واقع کولوزیم نے  چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔ چیچن ایتزا چوٹی جو یوکوتان میکسیکو میں واقع ہے  پانچویں نمبر پر ہے ۔ پیرو میں واقع ماچو پیچو کے آثار قدیمہ چھٹے نمبر پر بھارت میں واقع تاج محل ساتویں نمبر پر جبکہ ریو ڈی جینریو میں واقع مسیح کا مجسمہ آٹھویں نمبر پر ہے ۔

 امریکی ریاست ایریزونا میں واقع عظیم الشان وادی Grand Canyon  میں ہر سال لاکھوں سیاح آتے ہیں اور قدرت کے اس عظیم شاہ کار کو دیکھتے ہیں۔

گذشتہ سال 2018 میں یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد 60 لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے جن میں ایک بڑی تعداد امریکی شہریوں کی تھی۔ قدرت کا یہ شاہ کار در اصل زمین کے اندر پڑنے والی ایک دراڑ ہے جس نے زمین کے سینے کو چیر کر رکھ دیا۔ یہ دراڑ ڈیڑھ کلو میٹر گہرائی تک چلی گئی۔ س کی تہہ میں امریکا کا بڑا دریا دریائے کولو راڈو (Colorado River) بہتا ہے۔ ماہرین ارضیات کے اندازے کے مطابق زمین پھٹنے کا یہ واقعہ 60 لاکھ سال پہلے رونما ہوا۔

مزیدخبریں