نئی مردم شماری: ملک بھر میں حلقہ بندیاں کروانے کی درخواست پر نوٹسز جاری

نئی مردم شماری: ملک بھر میں حلقہ بندیاں کروانے کی درخواست پر نوٹسز جاری
کیپشن: New census: Notices issued on request for delimitation of constituencies across the country

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نےنئی مردم شماری کے مطابق ملک بھر میں حلقہ بندیاں کرانے کی درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران شہری درخواست گزار محمد اشرف ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوا اور استدعا کی کہ تمام ملک میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا جائے۔ اسں وقت ملک میں مردم شماری 1997 کے بعد ہوئی ہے،2017ء کی مردم شماری کا انہوں نے نوٹیفکیشن نہیں کیا تھا،اس مردم شماری پر اربوں روپے لگ چکے ہیں۔ 

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ قانون بتائیں؟ اپنے لیے نہیں میرے لیے پڑھیں۔ درخواستگزار شہری نے کہا کہ آپ کے لئے پڑھ رہا ہوں 2017 کا الیکشن ایکٹ ہے،1997 میں 207 جنرل سیٹس 272 ہوگئی تھیں۔ 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کورٹ میں جب آتے ہیں تو یہ مذاق نہیں ہوتا۔ عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔