مہنگائی کےستائے عوام پر ایک اور بجلی بم، 2.31 روپے تک اضافہ

Aug 09, 2023 | 12:53 PM

ایک نیوز: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کے بنیادی ٹریف میں 2 روپے 31 پیسے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے  بجلی کی قیمت میں  1 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔  بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ جون کے لیے کیا گیا ہے۔ جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 1  روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے  کی درخواست کی تھی۔ نیپرا اتھارٹی نے 26 جولائی 2023  کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، قیمتوں کا اطلاق صرف اگست کے بجلی کے بلوں پر ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔ جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت صارفین سے 9 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر:

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی۔ نیپرا نے بجلی 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔ جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ جون کے ماہ کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، کے الیکٹرک نے 2 روپے 34 پیسے   فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 26 جولائی 2023  کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، فیصلے کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن  اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر  ہوگا۔

مزیدخبریں