پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے قبائلی اضلاع میں فلاح وبہبود کے منصوبے

Aug 09, 2023 | 11:17 AM

ایک نیوز: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے قبائلی اضلاع میں فلاح و بہبود کے منصوبے جاری ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے قبائلی اضلاع کے دوردراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع مہمند اور خیبر کے علاقہ وادی تیراہ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اور بیسک ہیلتھ یونٹ (Basic Health Unit) کو فعال کر دیا گیا۔

 صحت کے ان اہم مراکز کی عمارتیں بھی مخدوش تھیں اور ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی عدم دستیابی کی وجہ سے غیر فعال بھی تھیں۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ نے ناصرف تعمیراتی کام مکمل کیا بلکہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے مستقل طور پر ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف بھی تعینات کیا۔

صحت کے ان اہم مراکز کی غیر فعالی کی وجہ سے عوام کو دوسرے علاقوں تک سفر کرنا پڑتا تھا۔ مقامی عوام نے ان اقدامات پر ضلعی انتظامیہ ، پاک فوج اور  فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں