پنشرز ویلفیئرسوسائٹی گوجرانوالا کے وفد کا دورہ جناح ہاؤس، سانحہ 9 مئی کی مذمت

پنشرز ویلفیئرسوسائٹی گوجرانوالا کے وفد کا دورہ جناح ہاؤس، سانحہ 9 مئی کی مذمت
کیپشن: Delegation of Punishers Welfare Society Gujranwala visits Jinnah House, condemns May 9 tragedy

ایک نیوز: ‏پینشنرز ویلفئیر سوسائٹی گوجرانوالا کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفد نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "قومی اثاثوں کی پامالی انتہائی شرمناک ہے اور تباہ کاری کے نتائج دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی"۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے"۔ "بحیثیت قوم ہمیں عدم برداشت، شدت پسندی اور دہشت گردی کو رد کرنا چاہیے"۔

شرکاء نے کہا کہ "9 مئی ایک قومی سانحہ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے"۔