آرمی چیف نے بہت سے تحفظات دور کیے، قبائلی عمائدین، علاقائی معززین کا اظہارخیال

Aug 09, 2023 | 10:13 AM

ایک نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تاریخی گرینڈ جرگہ میں شرکت پر قبائلی عمائدین و علاقائی معززین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف نے ہمارے بہت سے تحفظات دور کیے اور ہمیں مطمئن کیا۔

اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور ضلع خیبر میں 80 فیصد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز پاک فوج نے کیا۔

عوام نے کہا کہ آرمی چیف نے قبائلی عمائدین کے ساتھ تعلیم، روزگار اور باقی شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قبائلی عمائدین پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور میں منعقدہ تاریخی گرینڈ جرگہ میں خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ فوج، سیکیورٹی کے تمام ادارے اور پاکستان کے عوام ایک ہیں، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ امن کو برباد کرنا چاہتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں۔

مزیدخبریں