فیفا ویمن ورلڈ کپ: کولمبیا نے جیمیکا کو شکست دیکرکوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

فیفا ویمن ورلڈ کپ: کولمبیا نے جیمیکا کو شکست دیکرکوارٹرفائنل میں جگہ بنالی
کیپشن: FIFA Women's World Cup: Colombia beat Jamaica to reach quarterfinals

ایک نیوز:آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں جاری فیفا ویمن ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنلز میں کولمبیا نے جیمیکاشکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بین الاقوامی رینکنگ میں25 ویں نمبر پر موجود کولمبیا کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی تیسری شرکت میں ہی ٹاپ8 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی، کیٹلینا کے فیصلہ کن گول کی بدولت کولمبیا نے جیمیکا کو ایک صفر کی شکست دیکرپہلی بار فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
آسٹریلیا کے میلبورن ریکٹ اینگولر کے اسٹیڈیم میں27 ہزار سے زائد تماشائیوں کی موجودگی میں کولمبیا کی ٹیم نے ہیوی ویٹ انگلینڈ اور اسپین کے ہمراہ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔