ایک نیوز:ماہرین صحت کے مطابق 5 خوراک ایسی ہیں جن کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں سب سے اول نمبر پر دودھ ہے جس کے استعمال سے صحت پر بہت زیادہ مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسکی وجہ یہ ہے دودھ میں کیلشیم، پروٹین اور اہم وٹامنز بکثرت موجود ہوتی ہے جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ہڈیوں کی بیماریوں جیسے کہ اوسٹیوپروسس کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس میں دوسرا نمبر پنیر کا ہے جو کیلشیم سے بھرپور ہونے کے علاوہ بہت زیادہ کیلوریز کی حامل بھی ہوتی ہے۔ اس میں پروٹین، میگنیشیم اور وٹامن اے بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔
تیسرے نمبر پر جاپانی سبزی ایڈی میمے ہے جو کہ پروٹین، میگنیشیم اور پوٹاشیم کا خزانہ ہے، یہ ہڈیوں میں موجود معدنیات کی کثافت بڑھانے اور اسے مضبوط بنانے میں بہت زیادہ معاون ثابت ہوتی ہے۔
چوتھے نمبر پر پالک ہے جس کا استعمال ہڈیوں کیلئے بہت مفید ہے اس میں کیلشیم، وٹامنز اور دیگر معدنیات بکثرت پائی جاتی ہے۔ اسکی خاصیت یہ ہے کہ پالک ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ اس میں فریکچرز کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
پانچویں نمبر پر انجیر ہے یہ بھی ہڈیوں کی مضبوطی کے حوالے سے اہم ہے، اس میں کیلشیم، وٹامن کے، فائبر اور پوٹاشیم بکثرت موجود ہوتا ہے۔ انجیر ہڈیوں کی مضبوطی کے علاوہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی کیلئےانتہائی اہم 5غذائیں کونسی؟
Aug 09, 2023 | 05:06 AM