ایک نیوز: انسداد بدعنوانی عدالت نے نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظورقادر کاکا اور خیر محمد کانام ای سی ایل میں شامل کرنیکاحکم دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق اس حوالے سے اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ نے سیکریٹری وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ انسدادبدعنوانی کی خصوصی عدالت نے سیکریٹری وزارت داخلہ کو ملزم منظور قادر کاکا اور خیر محمد ڈاہری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کے نام عدالتی اجازت کے بغیر ای سی ایل سے نہ نکالے جائیں۔