ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کی دعاؤں کی اپیل  

ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کی دعاؤں کی اپیل  
کیپشن: Appeal for prayers of the national team before the Hockey Champions Trophy match against India

ایک نیوز :ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان رانا وحید نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی۔

نائب کپتان پاکستانی ہاکی ٹیم رانا وحید کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف اہم میچ ہے ، قوم سے دعا کی اپیل ہے، سب دعا کریں ٹیم میچ میں فتح حاصل کرے۔کوئی شک نہیں بھارت کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے لیکن قومی ٹیم بھی نوجوان اور پرجوش کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔قوم کی دعاؤں سے بھارت کے خلاف میچ جیتیں گے اور جیت کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

یاد رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں قومی ٹیم آج روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔