ایک نیوز: بھارت میں 2 بچوں کی حکومتی پالیسی کی خلاف ورزی اور سرکار کو بچوں کی تعداد سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے برطرف کردیا۔
رپورٹس کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ضلع بِھنڈ میں تعینات خاتون ٹیچر نے نوکری حاصل کرتے وقت اپنے تیسرے بچے کی معلومات چھپائی جو کہ حکومت کی 2 بچوں کی پالیسی کی خلاف ورزی تھی۔
خاتون ٹیچر کے برطرفی کے حوالے سے اسکول پرنسپل کا ٹیکم سنگھ کا کہنا تھا کہ 26 جنوری 2001 کے ریاستی حکومت کے سروس جنرل ایڈمنسٹریشن احکامات کے تحت ریاست کے کسی بھی سرکاری ملازم کو تیسرا بچا پیدا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
پرنسپل کے مطابق خاتون ٹیچر کو تیسرا بچا پیدا کرنے اور محکمے سے جھوٹ بول کر معلومات چھپانے کا الزام ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے خاتون ٹیچر کی برطرفی کے حکم نامے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو خاتون ٹیچر کے خلاف سرکار کو جھوٹی معلومات فراہم کرنے کے الزام کے تحت پولیس میں شکایت درج کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔