بلاول بھٹو نے سکھر میں ایس آئی یو ٹی کمپلیکس اور چلڈرن اسپتال کا افتتاح کردیا

Aug 09, 2023 | 00:25 AM

ایک نیوز:سکھر میں وزیر خارجہ و پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کمپلیکس اور چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا بھی افتتاح کردیا۔

‎سکھر میں 27 ایکڑ رقبے پر مشتمل 70 ڈائیلاسز مشینوں کےساتھ 170بستروں کے میڈیکل کمپلیکس میں علاج کی سہولیات میسرآسکیں گی۔ایس آئی یو ٹی کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی بھی موجود تھے۔

 بلاول نے ڈائیلیسز، لیبارٹری، ریڈیالوجی، پیٹ اسکین، سائیکلوٹرون اور روبوٹک سرجری سمیت مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔

بعدازاں بلاول نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے تحت 200 بستروں پر مشتمل چلڈرن اسپتال کا بھی افتتاح کیا۔

انہوں نے نے جنوبی کوریا کے تعاون سے بننے والے چلڈرن اسپتال کے اوپی ڈی بلاک، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور ڈائیگنوسٹک لیب کا دورہ کیا۔چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں بچوں کیلئے او پی ڈی، ایمرجنسی کے ساتھ ریڈیالوجی، ڈے کیئر اور آئی سی یو کی سہولیات مہیا ہوں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے چلڈرن اسپتال کی انتظامیہ کو بچوں کیلئے مخصوص دو ایمبولینسوں کی چابیاں حوالے کیں۔

بلاول بھٹو کو ڈاکٹر سید جمال رضا اور ڈاکٹر دبیر نے چلڈرن اسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، عذرا پیچوہو، جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجون اور وزیراعظم کے مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری سید فیروز شاہ بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں