امریکی اداکار ایشٹن کچرعجیب وغریب بیماری میں مبتلا

Aug 09, 2022 | 20:06 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز نیوز: امریکی اداکار ایشٹن کچرعجیب وغریب بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔ جس سے ان کی دیکھنے، سننے اور چلنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رننگ وائلڈ ودھ بیئر گرلز کی نئی قسط کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی اداکار نے کہا کہ میرے جسم میں ویسکو لائٹس نامی بیماری کی ایک نایاب قسم کی تشخیص 2 سال قبل ہوئی تھی جس نے مجھے طویل عرصے تک دیکھنے یا سننے کے قابل نہیں چھوڑا ہے۔

امریکی اداکار ایشٹن کچر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں کبھی دوبارہ دیکھ سکوں گا یا نہیں، دوبارہ سن سکوں گا یا نہیں یا پھر دوبارہ چلنے کے قابل ہوسکوں گا تو کب؟ اس بیماری سے نکلنے میں مجھے کم و بیش 1 سال کا عرصہ درکار ہوگا۔ 
 

مزیدخبریں