پاکستانی ایتھلیٹس اسلامک گیمز میں فتح کے لیےتیار

Aug 09, 2022 | 19:36 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: اسلامک گیمزکی افتتاحی تقریب آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 10 بجے ترکی میں  ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں منعقد ہونے والی اسلامک گیمز میں پاکستان کا 107 رکنی دستہ کھیلوں میں شریک ہے۔ پاکستان 10 کھیلوں میں حصہ لے گا۔ جس میں آرچری، اتھلیٹکس، پیرا سپورٹس، جمناسٹک، کراٹے، سوئمنگ، والی بال، تائیکوانڈو، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں۔ اسلامک گیمز میں مجموعی طور پر 55ممالک شریک ہیں۔ 19 کھیلوں کے 22 ایونٹ  گیمز کا حصہ ہیں۔اختتامی تقریب اٹھارہ اگست کو ہوگی۔ کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی ترکی پہنچ گئے۔ ارشد اب اسلامک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ارشد ندیم 12 اگست کو جیولین تھرو ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔ 

واضع رہے کہ اسلامک گیمز میں ابھی تک ایک بھی میڈل نہیں جیت پایا ہے۔ 

مزیدخبریں