ایک نیوز نیوز: بھارت کے صوبے راجستھان کے الور ضلع میں ایک 70 سالہ خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر کی عمر 75 سال جبکہ ان کی اہلیہ کی عمر 70 سال ہے۔ جوڑے کی شادی تقریباً 54 سال قبل ہوئی تھی لیکن بے شمار علاج کرانے کے باوجود وہ کسی بچے کے والدین نہیں بن سکے تھے تاہم اب آئی وی ایف تکنیک (IVF Technique) سے جب بیٹے کے رونے کی آواز ان کے آنگن میں گونجی تو جوڑے کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس عمر میں خاتون کے حاملہ ہونے کی وجہ سے کئی ڈر تھے لیکن آخر کار سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔
الور میں انڈو آئی وی ایف ٹیسٹ ٹیوب بے بی سینٹر کے سائنسی ڈائریکٹر اور ایمبریولوجسٹ ڈاکٹر پنکج گپتا نے بتایا کہ چندراوتی اور گوپی سنگھ جوڑے جھنجھنو ضلع کے سنگھانا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ چندراوتی کی عمر تقریباً 70 اور گوپی سنگھ کی عمر 75 سال ہے۔