ذوالفقار علی بھٹو کے پوتےنےلوگوں کے دل جیت لیے

Aug 09, 2022 | 18:44 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنی رہائش گاہ 70 کلفٹن کے باہر 10 محرم پر لنگرکا خاص اہتمام کیا۔

جہاں انہوں نے خود لنگر کو بانٹا اور لنگر کے برتن بھی خود دھوئے۔ویڈیو میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کو لنگر کے برتن دھوتے جا سکتا ہے۔ 

ذوالفقار علی بھٹو  جونئیر میر غلام مرتضیٰ بھٹّو  کے بیٹے ہیں۔  غلام مرتضیٰ بھٹّو  پاکستانی سیاستدان ذوالفقار علی بھٹّو کی دوسری اولاد اور بڑے صاحبزادے تھے۔ جو اپنے والد کی غیر فطری موت کے بعد کابل میں جلا وطنی ک کاٹی۔ جلا وطنی کے دوران 1981 میں مرتضیٰ بھٹّو نے دری نسل سے تعلق رکھنے والے افغان وزارت خارجہ کے ایک افسر کی صاحبزادی فوزیہ فصیح الدین سے شادی کی جن سے اُن کی بڑی صاحبزادی فاطمہ بھٹّو 29 مئی 1982 کو پیدا ہوئیں۔فاطمہ بھٹّو تین برس کی تھیں کہ مرتضی بھٹّو اور فوزیہ بھٹّو میں علیحدگی ہوگئی اور مرتضی فاطمہ بھٹّو کے ہمراہ شام منتقل ہو گئے۔
شام میں میر مرتضیٰ بھٹّو کی ملاقات غنویٰ بھٹّو سے ہوئی اور 1989 میں دونوں نے شادی کرلی۔ غنویٰ بھٹّو مرتضیٰ بھٹّو کے فرزند ذوالفقار علی بھٹّو (جونئیر) کی والدہ ہیں۔

 واٖضع رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو  پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور پاکستان کے چوتھے صدر اور نویں وزیر اعظم رہے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو   نے 1973 سے 1977 تک بطور وزیر اعظم پاکستان کام کرتے رہے۔ 1979 میں ضیاالحق کے دور میں ذوالفقار علی بھٹو  کو پھانسی دیدی گئی تھی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-09/news-1660052711-5177.mp4

مزیدخبریں