بنی گالہ میں پنجاب پولیس نہیں جارہی ، وزیرداخلہ پنجاب

Aug 09, 2022 | 18:29 PM

 بابر ڈوگر:  وزیرداخلہ وجیل خانہ جات پنجاب کرنل ہاشم ڈوگر ریٹائر نے کہا ہے کہ  بنی گالہ میں پنجاب پولیس کی سکیورٹی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

 وزیرداخلہ وجیل خانہ جات پنجاب کرنل ہاشم ڈوگر ریٹائر نے ایک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سے باہر وزیر اعلی کا کیمپ آفس قانونی مشاورت کے بعد ہی قائم ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں آئین اور قانون کے خلاف کوئی گرفتاری نہیں ہو گی۔ چادر اور چار دیواری کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔کسی قیمت پر کسی کے گھر چھاپا نہیں مارا جائے گا ۔

وزیرداخلہ وجیل خانہ جات پنجب کرنل ہاشم ڈوگر ریٹائرکا مزید کہنا تھا کہ ہم معاملات کو نو ریٹرن کی طرف نہیں لے کر جائیں گے۔  میڈیا چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ ایسی کوئی حرکت نہیں کریں گے جس سے تیسری قوت کو فائدہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ رانا ثنا یا عطا تارڑ جیسا وزیر داخلہ نہیں بنیں گے۔

مزیدخبریں