ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی پوری طرح فوج مخالف مہم میں ملوث ہونے کا ایک اور گواہ سامنے آ گیا ہے۔
فوج مخالف ٹوئٹ کرنے والے پی ٹی آئی کارکن پرویزغلام رسول کو غلطی کا احساس ہوگیا جس پر اس نے ویڈیو بیان میں حقائق بتا دیے۔
پی ٹی آئی کارکن پرویز غلام کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تقریروں اور میڈیا سیل کے ٹرینڈز سے متاثر ہوا، پی ٹی آئی میڈیا سیل کے ٹرینڈز دیکھ کر فوج اور آرمی چیف کے خلاف پوسٹ کر دی۔
پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی میڈیا سیل نوجوانوں کو منظم طریقے سے فوج کے خلاف اکساتا ہے۔مجھے سنگین غلطی کا احساس ہو گیا جس پر نہایت معذرت خواہ ہوں، مجھے قربانیاں دینے والی فوج اور آرمی چیف بے حد عزیز ہیں۔
PTIکے کارکنوں کا سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم چلانے کے اعتراف کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ???? pic.twitter.com/cn6C39ontS
— waqar satti ???????? (@waqarsatti) August 9, 2022