اردن میں پر ہجوم سڑک پر ڈالروں کی بارش کرنیوالا کون تھا؟

kuwaiti student
کیپشن: kuwaiti student
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: اردن میں کویتی طالب علم کا گریجویشن پر انوکھا جشن، سڑک پر ڈالروں کی بارش کردی۔

 رپورٹ کے مطابق اردن میں ایک سڑک پر راہگیر اس وقت حیران رہ گئے جب اچانک ان پر آسمان سے ڈالرگرنے لگے۔ ڈمختلف  مالیت کے  ڈالرکے نوٹ اکٹھے کرنے کے لئے لوگ ٹوٹ پڑے تاہم پتہ چلا کہ فورڈ مستانگ شیلبی کنورٹیبل میں سوار نوجوان ایک کویتی طالب علم ہے جو اپنی گریجویشن کا جشن انوکھے انداز میں منارہا ہے 

تاہم اردن کی پولیس نے نوجوان کو ٹریفک میں خلل ڈالنے اور سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔