ہاتھیوں کے ساتھ سیلفی کا جنون، نوجوان بال بال بچ گئے

selfie with elephant
کیپشن: selfie with elephant
سورس: google

ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہاتھیوں کے  جھنڈ کے ساتھ سیلفی لینے کے شوق میں نوجوان بال بال بچ گئے۔

 سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی ریاست تامل ناڈو کی چیف سیکرٹری ماحولیات اور جنگلات کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی ۔ جس میں کچھ لوگوں کو ہاتھیوں کے جھنڈ کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اپنی کار سے باہر نکلتے دیکھا گیا ہے ۔ ویڈیو کےایک لمحےمیں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہاتھی لڑکوں کی طرف آرہے ہیں۔ لیکن بعد میں وہ اپنا راستہ بدل کر سڑک کے کنارے جنگل میں داخل ہو گئے ہیں۔ 

چیف سیکرٹری جنگلات سپریا ساہو نے لکھا جنگلی حیات کے ساتھ سیلفی کا جنون جان لیوا ہو سکتا ہے۔ یہ لوگ صرف خوش قسمت تھے کہ ہاتھیوں نے انہیں معاف کردیا۔ طاقتور ہاتھیوں کو لوگوں کو سبق سکھانے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو 6 اگست کو پوسٹ کی گئی تھی۔ شیئر کیے جانے کے بعد سے کلپ کو 70،000 سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور تعداد میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اس شیئر نے لوگوں کو مختلف تبصرے پوسٹ کرنے پر بھی اکسایا ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے شیئر کیا۔ "پاگل لوگ، اور پھر ہم جنگلی جانوروں کو بعد میں ہونے والے نقصان کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔